عالمی ماحولیاتی تنظیموں کا بلین ٹری منصوبہ پر عمران خان کو تعریفی خط

  عالمی ماحولیاتی تنظیموں کا بلین ٹری منصوبہ پر عمران خان کو تعریفی خط

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ماحولیاتی تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعظم کو تعریفی خط ارسال کردیا۔عالمی تنظیموں نے بلین ٹری منصوبے کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں دنیا کے لیے مثالی ہیں۔ آپ کاوژن عالمی ممالک کے لئے مشعل راہ ہے،عالمی تنظیموں کی جانب سے بھیجا جانے والا خط وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا جسے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے باآواز بلند پڑھ کر سنایا۔

تعریفی خط

مزید :

صفحہ آخر -