ڈی ایچ اے کوئٹہ ایکسپرس وے کا تعمیری ٹینڈر سب کے سامنے اوپن

Jul 22, 2020


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے کوئٹہ نے کامیاب بیلٹنگ کے بعد ایک اور وعدے کی تکمیل اپنے مقررہ وقت سے پہلے کردی ہے۔ ڈی ایچ اے ایکسپرس وے کا تعمیری ٹینڈر تمام ٹھیکیداروں اور کنسٹرکشن کمپنیوں کی موجودگی میں کھولا گیا۔ یہ خبر عوام کے لئے باعث خوشی ہے کہ اب گرینڈ انٹرنس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ عید الاضحی کے فورا بعد مین ایکسپرس وے پر بھی کام شروع کردیا جائے گا۔ کنسٹرکشن کمپنیوں نے ٹینڈر کھلنے کے شفاف عمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ نے روز اول سے اپنے تمام کیے گئے وعدوں کو بروقت پورا کیا، چاہے وہ پراجکٹ کے لئے زمین کاحصول ہو، مین آفس کی تعمیر یا گرینڈ انٹرنس سمیت ملحقہ بلڈنگز کی تعمیر کا کام ہو۔ ڈی ایچ اے کا پراجیکٹ بلا شبہ بلوچستان کی ترقی میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹینڈر اوپن

مزیدخبریں