پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں تعلیمی معیار اور سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

پرائیویٹ یونیورسٹیزمیں تعلیمی معیار اور سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب ویونیورسٹیز چانسلر چوہدری محمدسرور نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس میں ایجوکیشن کے معیار اورسہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی سربراہی میں 6رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔منگل کے روز گور نر ہاؤس کے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے صوبہ بھر کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی کے دیگرممبران میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشر یٰ،ڈاکٹر راحیل صدیقی سپیشل سیکرٹر ی ہائر ایجوکیشن اور ڈائر یکٹر پی اینڈ ڈی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نعمان مقبول راؤ شامل ہوں گے۔ کمیٹی پر ائیویٹ یونیورسٹیز کے تمام معاملات کی مکمل انکوائری کر کے اپنی رپورٹ گور نر پنجاب کو دو ماہ میں پیش کر ے گی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جہاں میرٹ اور شفافیت نہیں ہوگی وہاں تباہی کے سواکچھ نہیں ہوتا۔

کمیٹی قائم

مزید :

صفحہ آخر -