عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،ترجمان پنجاب حکومت

عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،ترجمان پنجاب ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،شوبازی کی بجائے عملی اقدامات ہونے کی وجہ سے مون سون میں لاہور وینس نہیں بنا،اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں بلکہ مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات سے اب تخت لاہور کا طعنہ سننے کو نہیں ملتا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے عید الاضحی پر احتیاطی تدابیر کا دامن نہ چھوڑیں ہم احتیاط کر کے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -