ٹی 20ورلڈکپ اور ایشیا کپ ملتوی: پاکستان کا نئی حکمت عملی پر غور

ٹی 20ورلڈکپ اور ایشیا کپ ملتوی: پاکستان کا نئی حکمت عملی پر غور

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ہونے کے بعد حکمت عملی بنانا شروع کر دی۔پاکستان کرکٹ بورڈچیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بتایاکہ کہ کئی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پاکستان ٹیم کے پاس اب خاصا وقت ہو گا، حالات کی بہتری کا انتظار ہے۔پی سی بی چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان وسیم خان نے کہا کہ ہماری طرح دوسرے ممالک بھی پاکستان آنے سے قبل یہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کیچیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ جنوبی افریقہ بورڈ کے ساتھ کئی معاملات پر بات ہو رہی وہاں بھی حالات بہتر نہیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -