کالی آندھی کو شکست، انگلینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی

  کالی آندھی کو شکست، انگلینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی

  

دبئی (اے پی پی) انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 113 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ کیویز ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کورونا وائرس سے قبل مارچ کے مہینے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے تین ایک درجہ ترقی حاصل کرلی تھی جس کی وجہ سے کیوی ٹیم تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی تھی۔، لیکن انگلینڈ کی کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح نے کیویز سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد نیوزی لینڈ کو تیسرے پوزیشن سے محروم کر دیا ہے اور اب ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ بھارتی ٹیم سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات حاصل کی تھیں تاہم رواں سال مارچ کے مہینے میں اس کو کیویز کے ہاتھوں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے تسلسل کو بھی کیوی ٹیم نے توڑ دیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک گیارہ میچز کھیلے ہیں جن میں 6 جیتے، 4 ہارے اور ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ انگلش ٹیم 186 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسکو تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھوں سے ساتویں نمبر پر پہنچی تھی اور وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -