سپریم کورٹ نے نیب قانون پرہمارے تحفظات کی توثیق کر دی، فضل الرحمن

  سپریم کورٹ نے نیب قانون پرہمارے تحفظات کی توثیق کر دی، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب قانون پر ہمارے تحفظات کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے توثیق کی ہے،سپریم کورٹ فیصلے میں تبصرہ نے نیب کی حقیقت کو عیاں کیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ادارے کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہناتھاکہ نیب کو انتقام، سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔نیب کو جانبدار ادارہ قرار دیا گیا ہے۔نیب کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف نیب میں کیسز عام عدالتوں میں ہونے چاہیے۔ امریکہ کا پاکستانی کی اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ رہتا ہے۔اس کی مرضی سے صدر سمیت دیگر لانے کی کوشش ہوتی ہے۔پروپیگنڈہ کی بنیاد پر لوگوں کے ذہنوں میں غلط باتیں اتاری جاتی ہیں۔
نیب تحفظات

مزید :

صفحہ آخر -