بی اے بی ایس کے امتحانات معروضی طرزپر،آن لائن ہونگے،پنجاب یونیورسٹی

    بی اے بی ایس کے امتحانات معروضی طرزپر،آن لائن ہونگے،پنجاب یونیورسٹی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات آن لائن ہونگے۔ پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی شیڈول تیار کر لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بند رہنے پر پارٹ ٹو کا امتحان آن لائن ایم سی کیوز بیسڈ ہوگا۔ آن لائن امتحانات نہ دینے والوں کو یونیورسٹی کھلنے پر روایتی امتحان دینے کا موقع فراہم کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ راویتی امتحان لینے کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔ بی اے،بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس کے امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے۔ترجمان خرم شہزاد کے مطابق بی اے سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات بھی یکم اکتوبر سے ہوں گے۔ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔

امتحانات

مزید :

صفحہ آخر -