انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ24جولائی سے شروع ہوگا

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ24جولائی سے شروع ہوگا

  

مانچسٹر (اے پی پی) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کا حساب انگلینڈ نے مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز کی فتح سے چکتا کر دیا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی فتح حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کالی آندھی کیخلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

جبکہ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم انگلینڈ ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کے لئے پر عزم ہے۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس انٹراسکواڈ میچزاور آرام ہوگا۔ یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی۔ڈ، مانچسٹر میں ہی شیڈول ہے۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113رنز سے شکست دے دی، سیریز 1-1سے برابر

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -