افغانستان،کانوائے پر خودکش حملہ،8 افغان فوجی ہلاک،9 زخمی
کابل(این این آئی)افغانستان کے وسطی صوبہ میدان وردک میں افغان فوجی قافلے پر خودکش کار بم حملے میں 8 افغان فوجی ہلاک اور 9 دیگر شدیدزخمی ہوگئے۔ افغان اور غیرملکی میڈیا نے افغان وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز بعداز سہ پہر وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلع سید آباد میں ایک مبینہ خودکش کاربم دھماکہ ہوا جس کا ہدف افغان فوجی قافلہ تھا۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس دھماکہ میں افغان فوج کے 8 فوجی اہلکار جاں بحق اور 9 دیگرزخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ پیغام میں حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متعدد افغان فوجی کمانڈروں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوجی ہلاک