بے زارمحمد عامرکے انتخاب پر سوال اٹھ گئے

بے زارمحمد عامرکے انتخاب پر سوال اٹھ گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ سے بے زارمحمد عامرکے انتخاب پر سوال اٹھ گئے، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کپتان کی مشاورت سے سینئر بولر کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا، بولنگ کی قوت میں اضافہ ہوگا۔ مصباح الحق نے کہاکہ بدقسمتی سے حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ بار بار مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو انگلینڈبلانے کا فیصلہ کیا۔ہمارے پاس اتنا وقت باقی نہیں تھا کہ حارث کی دستیابی کا مزید انتظار کرتے۔

، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیومیں انھوں نے کہا کہ محمد عامربچی کی پیدائش کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے،اب انھیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں کپتان بابر اعظم کی مشاورت سے وائٹ بال کرکٹ میں ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا،سینئر پیسر کی موجودگی سے بولنگ کی قوت بڑھے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -