وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاتاندلیانوالہ اور دیگر علاقوں میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاتاندلیانوالہ اور دیگر علاقوں میں چھت گرنے سے قیمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ کے علاقے میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصل آباد، قصور اور ملتان میں بھی مختلف حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -