محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی، دوسرا آج ہوگا

  محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی، دوسرا آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی فاسٹ بولر محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ (آج) بدھ کو لیا جائے گا،قومی فاسٹ بولر محمد عامر دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کیئے جائیں گے۔محمد عامر نے بیٹی کی ولادت کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی تاہم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کو دورے کیلئے راضی کر لیا ہے۔تین دن پہلے بیٹی کی پیدائش کے بعد محمد عامر اب اگلے چند دن میں پاکستان ٹیم کو ڈربی میں جوائن کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت تقریبا نا ممکن ہے،فاسٹ بولر حارث رؤف کو حال ہی میں قومی ٹیم کا حصہ بنا یا گیا تھا۔حارث رؤف کے بعد اب کرکٹر محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔