گندم کی درآمد پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم، ایف بی آر کا نوٹیفیکیشن جاری

گندم کی درآمد پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم، ایف بی آر کا نوٹیفیکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) گندم کی درآمد پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم، ایف بی آر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ منگل کے روز ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح صفر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں آٹے کی قلت پر قابوپانے کے لئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ درآمد پر عائد 60فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ ای سی سی کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا۔
ڈیوٹی ختم

مزید :

صفحہ آخر -