یورپی یونین میں پی آئی اے پر وازوں پر پابندی کیخلاف اپیل کا مسودہ تیار

یورپی یونین میں پی آئی اے پر وازوں پر پابندی کیخلاف اپیل کا مسودہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) قومی ایئرلائن پر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کا فیصلہ بدلنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی اوراپیل کا مسودہ تیار کرلیا۔یورپی یونین کے ادارے سافا کے سیفٹی انڈیکس کو بنیاد بنا کر دفاع ترتیب دے دیا گیا، 2007میں بھی یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی لگائی تھی جسے 2009میں بحال کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق 2007میں پی آئی اے کا ہیزرڈ سیفٹی انڈیکس 3.7کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ 2009میں پابندی کے خاتمے کے وقت انڈیکس 0.67کی سطح پر لایا گیا۔ اس وقت پی آئی اے تاریخ کے سب سے بہترین سیفٹی انڈیکس 0.61پر ہے، قومی ایئرلائن نے انڈیکس کو قابو میں رکھنے کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ انتظامیہ کی اصلاحات کی وجہ سے ایئرلائن میں بتدریج بہتر آئی۔ نظام کے ساتھ سیفٹی کلچر کا فروغ انتظامیہ کے اہم اقدامات میں سے ہے۔حکام کے مطابق جنوری 2017میں یہی انڈیکس 2.67کی سطح پر تھا جسے نظم و ضبط سے کم کیا گیاہے۔ پائلٹس کے ایشوز کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے پروازوں پر پابندی لگائی تھی، امید ہے فول پروف انتظامات کے بعد خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
اپیل مسودہ

مزید :

صفحہ آخر -