بھارت کورونا سے نمٹنے میں ناکام، تحفظکی بنیادی ذمہ داریاں بھی پوری نہ کر سکا، امریکی رپورٹ

    بھارت کورونا سے نمٹنے میں ناکام، تحفظکی بنیادی ذمہ داریاں بھی پوری نہ کر ...

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی عوام کو کورونا وباء سے بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داریاں اٹھانے میں بھی ناکام رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 10لاکھ کا ہندسہ چھو چکی ہے اور اس حوالے سے بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں دس لاکھ شہریوں میں سے صرف نو ہزار، جبکہ ایک ہزار میں سے صرف نو افراد وکو ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔دوسری جانب بھارت میں ہونے والی اموات میں سے ایک چوتھائی سے بھی کم کیسز میں موت کی وجہ سامنے لائی جارہی ہے۔ بھارت میں لاک ڈاون کی وجوہات محض مفروضہ ہی ثابت ہوئی ہیں۔

بھارت ناکام

مزید :

صفحہ آخر -