سندھ پولیس میں کوروناکے176نئے کیسزسامنے آگئے

        سندھ پولیس میں کوروناکے176نئے کیسزسامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے176نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 843 تک جاپہنچی ہے۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 176نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 843 تک جاپہنچی ہے۔ زیر علاج افسران و جوانوں کی تعداد ایک ہزار1609 ہے جبکہ ایک ہزار 218 صحت یاب ہوکر گھر بھی جاچکے ہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران سندھ پولیس کے 16 افسران و جوان جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے تھا۔ترجمان سندھ پولیس نے بتایاکہ کورونا سے متاثر اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہاول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران و جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -