کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیاں،16اسمگلر ز گرفتار

کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیاں،16اسمگلر ز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزنے مختلف کارروائیوں کے دوران 16اسمگلرز کوگرفتارکرکے منشیات، چھالیہ،گٹکا، ایرانی ڈیزل اور اور15گاڑیوں کو برآمد کرلیاہے جبکہ 15تارکین وط کو بھی حراست میں لے لیاہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سپرہائی وے (کراچی)، وند ر اور گوادر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں شراب،چرس، چھالیہ، ایرانی تیل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقاما ت کی نگرانی شروع کر دی۔ترجمان کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 5.7کلوگرام چرس برآمدکرکے اسے گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران مسافر کو چ میں سوار مسافر سے 4کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے بھی گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 8 عدد مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران23,761 کلو گرام چھالیہ اور1,845پیکٹ انڈین گٹکابرآمد کر تے ہو ئے4افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا56,850لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔گوادر(بلوچستان) میں پلیری چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ کار کی تلاشی کے دوران 48بوتلیں شراب کی بر آمد کر تے ہوئے اسمگلرکوگرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک اور کاروائی کے دوران پاک ایران بارڈر پر دوران گشت 5عدد ٹرکو ں سے 77,500لیٹر ایرانی پٹرول برآمدکرتے ہوئے 7افراد کو گرفتارکر لیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -