کراچی: کم عمر ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی: کم عمر ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع خلیل مارکیٹ کے قریب 2 کم عمر ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، پولیس اہلکاروں نے دونوں ڈکیتوں کو مشتعل شہریوں سے بچا کر حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار کم عمر ڈکیتوں میں 17 سالہ فیض اور 18 سالہ ہریرہ شامل ہیں، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے اقبال مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -