بھار ت راجیو گاندی کی قاتلہ نالینی سری ہارن کی جیل میں مبینہ خود کشی کی کوشش

  بھار ت راجیو گاندی کی قاتلہ نالینی سری ہارن کی جیل میں مبینہ خود کشی کی کوشش

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق وزیرِ اعظم راجیو گاندھی کے قتل کی مجرمہ نے جیل میں مبینہ خود کشی کی کوشش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس جماعت کے سابق رہنما راجیو گاندھی کے قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمہ نالینی سری ہارن ریاست تمل ناڈو کی ویلور جیل میں گزشتہ 29 برسوں سے قید ہیں اور عمر قید کاٹ رہی ہیں۔ نالینی کی وکیل پوگا لینتھی کا کہنا تھا کہ نالینی کا جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والی ایک خاتون سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ معاملہ جیلر تک پہنچا جس کے بعد نالینی نے شب مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی۔پوگا لینتھی کے بقول گزشتہ 29 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ نالینی نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ لہذا اس معاملے کی اصل وجوہات کا پتا کرایا جانا چاہیے۔وکیل کا کہنا تھا کہ نالینی کے خاوند بھی راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں عمر قید کاٹ رہے ہیں۔ ان کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نالینی کو کسی اور جیل میں منتقل کر دیا جائے۔

خود کشی کی کوشش

مزید :

صفحہ آخر -