ونسن چائنا کی جانب سے تھری ڈی ٹیکنالوجی آئسولیشن ہاؤسز کا عطیہ

ونسن چائنا کی جانب سے تھری ڈی ٹیکنالوجی آئسولیشن ہاؤسز کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)ونسن چائنا نے تھری ڈی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ 15 آئسولیشن ہاؤسز عطیہ کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وباء COVID-19 کے دوران ونسن چائنا اینڈ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سول مینجمنٹ لمیٹڈ، لابو، ملائیشیانے حوصلہ افزاء پیشرفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے (این ڈی ایم اے) حکومت پاکستان کو 21جولائی کو کراچی پورٹ پر 15 آئسولیشن ہاؤسز کا عطیہ دیا ہے۔ ینگ چوانگ ٹیک (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ (ونسن) دنیا کی پہلی ہائی ٹیک انٹرپرائزز ہے جو تھری ڈی پرنٹنگ آرکیٹکچر میں مہارت رکھتی ہے۔ عالمی وباء کی صورتحال کے باعث ونسن کے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے COVID-19 کے خلاف لڑنے پر توجہ مرکوز کی اور ری سائیکل مواد سے آئسولیشن ہاؤسز تیار کیے جو چائنا میں بہت کامیابی سے کام کررہے ہیں۔ این ڈی ایم اے سے رابطے کے بعد ونسن نے پاکستانی آب وہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے آئسولیشن ہاؤسز بنانے کے کام کا آغاز کردیا تھا۔ زیرتبصرہ آئسولیشن ہاؤسز ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سول مینجمنٹ لمیٹڈ، لابون، ملائیشیا کے اشتراک سے ایک ماہ قبل سمندری راستے سے پاکستان کیلئے روانہ کیے گئے تھے۔ مذکورہ یونٹس شنگھائی چائنا سے 18جولائی کو کراچی پورٹ پر پہنچ گئے تھے۔ آئسولیشن ہاؤسز کی پاکستان کی حوالگی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں این ڈی ایم اے اور ونسن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -