سائٹ میں مبینہ مقابلہ،سابق پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی

سائٹ میں مبینہ مقابلہ،سابق پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سائٹ اے پولیس نے اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں مبینہ مقابلہ کیا تاہم اورنگی ٹاؤن تھانے کو اطلاع نہیں دی، مقابلے کے دوران ڈکیتی میں ملوث سابق پولیس اہلکار اشتیاق عرف ماما اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 13 میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اشتیاق عرف ماما شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔مقابلے کے دوران راہ گیر گل کریم بھی معمولی زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق اشتیاق عرف ماما سابق پولیس اہلکار ہے جو کچھ روز قبل سائٹ میں ہونے والی 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں پولیس کو مطلوب تھا۔سائٹ اے پولیس نے اورنگی ٹاون تھانے کو مقابلے کی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی مقابلے سے قبل انٹری کرائی، اورنگی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے مقابلے کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے۔

مزید :

صفحہ آخر -