عرفان شیخ کے والد محمد موسیٰ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

      عرفان شیخ کے والد محمد موسیٰ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)اہلحدیث ویلفیئر پراجیکٹ کے جنرل سکریٹری محمد عرفان شیخ کے والد محمد موسی شیخ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔جامع مسجد واحدانیہ آصف کالونی میں نماز مغرب کے بعد ان کی وصیت کے مطابق ان کے منہ بولے بیٹے اور خطیب جامع مسجد واحدانیہ شیخ حماد اقبال حفظہ اللہ نے پڑھائی۔جب کہ نماز مغرب مولانا قاری خلیل الرحمن جاوید حفظہ اللہ کی اقتدا میں ادا کی گئی،۔نماز جنازہ میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ مولانا محمد یوسف قصوری صاحب حفظہ اللہ,مولانا محمد افضل سردار حفظہ اللہ،جماعت غربا اہلحدیث کے نائب رئیس الناظمین اور ناظم سیاسی امور ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، مولانا عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ، مولانا محمد یوسف کاظم حفظہ اللہ, محمد اشرف قریشی صاحب،سید عامر نجیب صاحب،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی وصوبائی اسمبلی، ،اہلحدیث ویلفئیر پراجیکٹ کے مرکزی اراکین،زونل کوآرڈینیٹرز اہلیان محلہ اور عزیز واقارب کی خاصی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد موسی نے تقریبا 85 برس کی بھرپور زندگی گزاری،تحقیق،مطالعہ اور تبلیغ ومکالمہ سے خاصا شغف تھا وہ شہید اسلام حضرت علامہ احسان الہی ظہہر رحمہ اللہ کے ساتھیوں میں سے تھے۔اہلحدیث ویلفئیر پراجیکٹ کے چیرمین ڈاکثر عامر عبداللہ محمدی نے تدفین کے موقعہ پر مختصر وعظ فرمایا اور مغفرت کی دعا کرائی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی،مدیر جامعہ ستاریہ اسلامیہ پروفیسر حافظ محمد سلفی،امیر جماعت اہلحدیث سندھ مولانا ڈاکٹر خورشید احمد شیخ،عمران احمد سلفی, حشمت اللہ صدیقی اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر محمد عرفان شیخ سے تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -