سسٹر روتھ لیوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،نوید بھٹی

سسٹر روتھ لیوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،نوید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے دارالسکون کی بانی سسٹر روتھ لیوس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے لیے بڑے پیمانے پر، بے سہارا شدید معذور بچوں اور بوڑھوں، معاشرتی طور پر بے گھر لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اپنے تعزیتی بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ سسٹر روتھ لیوس، 1969 میں سسٹر گیرٹروڈ لیمنس میں قیام کے وقت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں تاکہ مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کو خدمت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دارالسکون کی بانی سسٹر روتھ لیوس کے انتقال سے آج سیکڑوں معذور بچوں کے سروں سے ممتا کا سایہ اٹھ گیا ہے۔۔ خصوصی بچوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی سسٹر روتھ لیوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے بلارنگ و نسل اور مذہب معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی نگہداشت کو اپنا مشن بنایا تھا۔نوید بھٹی نے کہا کہ سسٹر روتھ لیوس کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انسانیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے پر پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ معاشرے کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قدر کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -