بہن کی لاش ٹھکانے لگانے والا بھائی ضمانت پر رہا

بہن کی لاش ٹھکانے لگانے والا بھائی ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اپنی بہن کی 12 برس پرانی لاش ٹھکانے لگانے کے الزام میں گرفتار محبوب عالم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔محبوب عالم کے کیس کی پیروی کرنیوالے اس کے پڑوسی عبدالستار میمن نے اس ضمن میں بتایا کہ ملزم رہا کردیا گیا ہے تاہم وہ کراچی سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعتوں میں پیش ہوں گے۔عبدالستار میمن جو ملزم کے 25 برس پرانے پڑوسی ہیں نے بتایا کہ محبوب عالم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور وہ ادویات استعمال کرتے ہیں جس کے باعث ان پر اکثر غنودگی طاری رہتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ عدالت میں پیشی پر ملزم کو لانا ان کیلئے خاصا مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ محبوب عالم چلنے کے دوران اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکتے اور نہ ٹھیک سے بول پاتے ہیں۔عبدالستار نے بتایا کہ ملزم کے وکیل کے مطابق مقدمے کی اگلی سماعت اگست میں عید الاضحی کے بعد متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل کسٹڈی کے بعد ملزم کو دماغی علاج کیلئے پولیس اسپتال میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ محبوب عالم گزشتہ 10 برسوں سے بلند فشار خون اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور گرفتاری کے بعد سے ان کی حالت بد سے بد تر ہوتی چلی جارہی ہے۔عدالت نے وہ گاڑی بھی چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جو مبینہ طور پر ذکیہ بی بی کی لاش ٹھکانے لگانے میں استعمال ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 9 فروری 2020 کو محبوب عالم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ذکیہ بی بی کی 12 برس پرانی لاش ٹھکانے لگائی تھی۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع جس عمارت میں مرحومہ رہائش پذیر تھیں اسی کے ایک فلیٹ میں محبوب عالم بھی 30 برس سے رہ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -