ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت

  ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے ایک ماہ کیلئے لندن جانے کی اجازت دیدی ہے۔اویس جمال ایڈووکیٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین فالو اپ چیک اپ کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں جس کی عدالت نے انہیں اجازت دی ہے۔احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 25 اگست تک وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے چاروں فاضل ججز کی چھٹی کے باعث عدالتوں میں کرپشن کیسز کی سماعت متاثر ہوئی، ہفتہ 18 جولائی کو احتساب عدالتوں میں ڈاکٹر عاصم حسین، نثار مورائی اور دیگر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت ہونا تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -