مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک رؤف تنولی

  مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک رؤف تنولی

  

کراچی (پ ر) ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کے رہنما ملک رؤف تنولی نے اسلام آباد کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مطیع اللہ جان کی گرفتاری پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطیع اللہ کی دن دیہاڑے گرفتاری نہ صرف حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا اعلان ہے۔بلکہ یہ آزادی اظہار کی آخری رسومات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صحافیوں کو بھی اب اپنے حقوق کے لیے یکجاء ہونا ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -