رینجرز نے کے پی سے اغوا شہری کو بازیاب کرالیا

رینجرز نے کے پی سے اغوا شہری کو بازیاب کرالیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہرقائد میں کارروائی کرکے پختونخواہ سے اغوا کیئے گئے شہری کو بازیاب کرالیاجبکہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔رینجرزترجمان کے مطابق کراچی کی فقیر کالونی میں رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں صوبہ خیبر پختونخواہ سے مبینہ طور پر اغوا شہری عقیل علی کو بازیاب کروا لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق عقیل علی کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیاگیا، مغوی کے والدین نے ذیشان نامی دوست کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ترجمان کے مطابق ذیشان مبینہ طور پر اپنے دوست کو اغوا کر کے کراچی لایا تھا، رینجرز نے اغوا کار ذیشان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -