حساب کتاب کے صارفین کی تعداد 5لاکھ ہوگئی

  حساب کتاب کے صارفین کی تعداد 5لاکھ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ڈیجیٹل سولیوشنز فراہم کرنے والے ادارے 'حساب کتاب' یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کے پلیٹ فارم پر 160 سے زائد ممالک میں 5لاکھ صارفین ہو گئے ہیں۔ یہ کامیابی صارفین کو مالیات کے معاملات کی جانچ کے آسان وسائل تک رسائی کے حساب کتاب کے مستقل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔'حساب کتاب' کے بانی وقار اسلام نے اس سنگ میل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حساب کتاب پاکستان کی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں ایک ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے۔ حساب کتاب کی اپیلیکیشن پاکستانیوں کی سوچ ہے اور مقامی سطح پر پاکستانیوں کی جانب سے تیار کردہ یہ ایپلی کیشن اب عالمی پراڈکٹ بن چکی ہے جس کے 160 سے زائد ممالک میں صارفین ہیں اور اس ایپلی کیشن میں اب تک 75لاکھ سے زائد ٹرانزیکشن ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔اس کارنامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حساب کتاب کے عالمی سربراہ یاسر الیاس نے کہا کہ حساب کتاب 5لاکھ صارفین کی روزمرہ زندگی میں جو تبدیلی لایا ہے، یہ سنگ میل اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس نے مالیاتی معاملات تک رسائی کی مہم اور دنیا بھر میں خواندگی میں اضافے کے ہمارے مشن کو مزید تحریک دی ہے۔ ہم اس وقت جس مشکل وقت میں گھرے ہوئے ہیں، اس سے قبل لوگوں کو کبھی بھی مالیاتی معاملات موثر طریقے سے چلانے اور بچت میں اضافے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تھی۔ ہم پر خداوند کریم کا کرم ہے کہ ہم اپنے صارفین کی روزمرہ زندگی میں اس طرح سے بہترین انداز میں اثرات مرتب کر سکے اور ہماری نظریں مستقبل قریب میں مزید سنگ میل کے حصول پر مرکوز ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -