فنون لطیفہ کے فروغ میں نئے ڈھنگ اپنائے،ثمن رائے

فنون لطیفہ کے فروغ میں نئے ڈھنگ اپنائے،ثمن رائے

  

لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا نے کوویڈ 19کے حالات میں فنون لطیفہ کے فروغ میں نئے ڈھنگ اپنا لئے،عوامی سطح پر آن لائن سرگرمیوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اپنے ایک بیان میں کیاان کا کہناتھا کہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں موسیقی،ستار،گٹار،طبلہ،بانسری،فلیوٹ،میں 100سے زائد لیکچر تیارکر لئے جن سے الحمرا کے طلبہ و طالبات کے علاوہ بھی نوجوان مستفید ہونگے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے مذید کہاکہ ثقافتی شعبے میں معاشرتی خوبصورتی میں اضافہ کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

مزید :

کلچر -