اعجاز اسلم اور فیصل قریشی ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر

اعجاز اسلم اور فیصل قریشی ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اعجاز اسلم اور فیصل قریشی ایک بار پھر ڈرامہ”لوگ کیا کہیں گے“میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ورسٹائل فنکار اور پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک اعجازاسلم نئی ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے میں ایک نہایت مشکل رول میں نظر آئیں گے یہ سیریل جلد ہیARY ڈیجیٹل پر آن ائیر ہوگا۔غیرروایتی اور منفرد کردار ادا کرنے والے اعجاز اسلم 2019 کی بلاک بسٹر 'چیخ'میں اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں اور اب ڈرامہ”لوگ کیا کہیں گے“کے نئے ٹیزرز سے ایک بارپھران کو ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا دیاہے۔جاندارمناظر سے بھرپور ڈرامہ میں اعجاز اسلم آ ُپ کو 'حسیب'کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جو ایک الجھے مزاج کا شخص ہے۔

ور اپنی فیملی کی خواہشات اور ضروریات کی تکمیل کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتاہے۔اس کے سامنے جب بھی کوئی مشکل صورتحال پیش آتی ہے وہ پوری توانائی کے ساتھ اس کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہوجاتا ہے اپنے نئے ڈرامے کے بارے میں ان کا کہنا ہے،"یہ ایسا پروجیکٹ ہے جس کے لئے میں حقیقت میں بہت پرجوش ہوں۔کہانی، پروڈکشن، ہدایتکاری اور بے مثال کاسٹ، سب کچھ میرے لئے ایک نہایت خوش کن اور یادگار تجربہ ہے۔فیصل کے ساتھ ایک بارپھر کام کرکے مجھے بہت لطف آیا اور حسیب کا کردار تو میرے لئے بہت دلچسپ رہا۔ مجھے امید ہے کہ ناظرین میرے ساتھ اس کوبھی اسکرین پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔" "لوگ کیاکہیں گے "میں ناظرین کودو نامورستاروں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کی جوڑی کوبہت عرصے بعد ایک ساتھ سکرین پر جگمگاتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کے علاوہ لوگ کیا کہیں گے میں شامل دیگر معروف فنکاروں میں کنزہ رزاق، صحیفہ جبار، سکینہ سمو، افشاں قریشی اور حمیرہ ظہیر کے نام نمایاں ہیں۔اداکار، ماڈل اور انٹرپرینیر۔ اعجاز اسلم کا شمار پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے انتہائی با صلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے۔کئی سال تک شاندار اداکاری کے بہترین کیرئیر کے ساتھ اعجاز کوناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے یکساں طور پربے پناہ پسندیدگی کی سندملی ہے۔منفی سے لے کر مثبت تک، سنجیدہ سے لے کر مزاحیہ تک انہوں نے ہر کردار کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا ہے۔ ان کے کیریئرکے مقبول ترین ڈراموں میں چیخ، کس دن میراویاہ ہوو ے گا اور دل عشق جیسے شاندار ڈرامے شامل ہیں۔

10

مزید :

کلچر -