آمنہ اسلام ”اے کڑئیے توں میری ہان دی نئیں“کا ٹیزر ریلیز

  آمنہ اسلام ”اے کڑئیے توں میری ہان دی نئیں“کا ٹیزر ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ اسلام کے نئے میوزک ویڈیو”اے کڑیئے توں میرے ہان دی نئیں“کا ٹیزر سوشل میڈیاپرریلیز کردیا گیا،پرستاروں میں مقبولیت حاصل کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عمران جوشی کا نیا میوزک ویڈیو”اے کڑئیے توں میرے ہان دی نئیں“ کا ٹیزر گذشتہ دنوں سوشل میڈیاپر ریلیز کیا گیا تھا جس میں عمران جوشی کے ہمراہ ماڈل واداکارہ آمنہ اسلام نے ماڈلنگ کی تھی۔اس ویڈیو میں آمنہ اسلام کی ماڈلنگ اور اداکاری کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہاہے۔

اس ویڈیو کوبہت جلد فنکار ریکارڈز اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیزکررہی ہے۔اس کی ڈائریکشن عمران جوشی کی ہے۔ آمنہ اسلام نے بتایاکہ ان کا یہ مکمل گیت بہت جلدسوشل میڈیا پر ریلیز کیا جارہاہے جبکہ اس کا ٹیزران دنوں سوشل میڈیا پر بے حد پسندکیاجارہاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں بہت خوشی ہوئی جب پرستار سوشل میڈیا پر اس گانے کو پسند کررہے ہیں اور انہیں مبارکباد اور گانے کی کامیابی کی دعائیں دیتے نظر آرہے ہیں آمنہ اسلا م نے مذید کہاکہ اس گانے کو گلوکار عمران جوشی نے بہت اچھا گایا ہے اس کی ویڈیو بھی اپنی لوکیشن اورسٹوری بورڈ کے حساب بہت اچھا بنایا گیاہے اس لیئے وہ اپنے پرستاروں سے گذارش کرتی ہیں کہ اس گانے کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور لائک کریں۔

مزید :

کلچر -