ہر کسی کے ساتھ پیار محبت و اخلاق سے پیش آتی ہوں،نیہا ملک
لاہور (فلم رپورٹر)ہر کسی کے ساتھ پیار محبت و اخلاق سے پیش آتی ہوں کیونکہ انسان کام چاہے کسی بھی شعبہ میں کریں اس کابا اخلاق ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ انسان کی اصلیت اس کی بات کرنے کے سلیقے سے پہچانی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ نیہا ملک نے گزشتہ روز گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ اچھا اخلاق ایک ایسی نعمت ہے جس سے انسان کی عزت بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نیہا ملک نے بتایا کہ ان دنوں مختلف پروجیکٹ پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کئے جائیں گے۔