بچن سے ہی کر کٹر بننے کا شوق رہا،روز علی روز

بچن سے ہی کر کٹر بننے کا شوق رہا،روز علی روز

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل روز علی روز نے کہا ہے کہ وقت ملے تو کرکٹ کھیل کر اپنا شوق پورا کرتی ہوں خواہش تھی کہ کرکٹر بنتی لیکن شوبز انڈسٹری میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کر کٹ سے سب سے زیادہ لگاؤ ہے بچن سے ہی کر کٹر بننے کا شوق رہا ہے اور آج بھی اس شوق میں کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ میں باقاعدہ خاتون کر کٹر بن جاؤں مگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکتا تاہم جب بھی میں فارغ اوقات میں گھر میں ہوتی ہوں تو کر کٹ کھیل کر اپنا یہ شوق پورا کر لیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -