میرا کا گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

میرا کا گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا نے اپنے ایک گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔میرا نے بتایا کہ کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ بے شمار فنکار اور تکنیک کار مشکلات کا شکار ہیں بلکہ بہت سے افراد تو بے گھر بھی ہوگئے ہیں۔ میری ایسی کئی فیملیز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کے پاس رہنے کے لئے جگہ تک نہیں ہے۔ میرا نے مزید بتایا کہ انڈسٹری کے معروف کوریو گرافر شوکت علی المعروف لاڈا کو اس کے مالک مکان نے چند روز پہلے گھر سے نکال دیا تھا جسے میں فیملی سمیت سڑک سے اٹھا کر اپنے گھر لے آئی اور اسے رہنے اور کھانے پینے کی سہولت دی۔میری نظر میں ایسے کئی افراد ہیں اور اسی لئے میں سوچ رہی ہوں کہ اپنے ڈبل جی والے گھر کو شیلٹر ہوم بنا لوں جس کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت بھی لوں گی۔
کوریو گرافر لاڈا نے بتایا کہ وہ اداکارہ میرا کے بے حد شکر گزار ہیں جس نے انہیں اس مشکل وقت میں سہارا دیا۔

مزید :

کلچر -