یار محمد شمسی صابری کاحبیب رضا حیدری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  یار محمد شمسی صابری کاحبیب رضا حیدری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد معروف پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی صابری نے اسلامک ریسرچ اسکالر حبیب رضا حیدری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جرمنی سے فون پر ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے یار محمد شمسی صابری کا کہنا تھا حبیب رضا حیدری نے علمی و ادبی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اوروہ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی ہیں۔ماں کا رشتہ دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس کی کمی کوئی دوسرا رشتہ پورا نہیں کرسکتا ماں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان ادھورا ہوجاتا ہے میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حبیب رضا حیدری کی والدہ کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطاء کرے۔یار محمد شمسی صابری کا کہنا تھا کہ میرے مرحومہ کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں موجود میرے سینئر صحافی دوستوں مبشر لقمان،ارشد انصاری،عارف حمید بھٹی،نعیم حنیف اور دیگر نے مجھ سے فون پر تعزیت کی ہے۔

مزید :

کلچر -