لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ کومل بٹ کو ویب ٹی وی”سلیب ہاٹ سپاٹ“پر میزبانی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جس کے دو پروگراموں کی ریکارڈنگ گزشتہ روزسٹار ویژن پروڈکشن کے سٹوڈیو میں کی گئی۔جس کے روح رواں امین کاشمیری اور اشفاق چوہدری ہیں۔کومل بٹ نے پروگرام کے پرومو کے ساتھ دو پروگراموں کی ریکارڈنگ کروائی۔ دلچسپ خبروں اور ویڈیوز پر مشتمل یہ پروگرام بہت جلد مذکورہ چینل سے آن ایئر کئے جائیں گے۔اس پروگرام کے سکرپٹ رائٹر ارشد لئیق ہیں جو پی ٹی وی کے لئے 2485 پروگرام لکھ چکے ہیں۔ اس پروگرام کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔واضح رہے کہ کومل بٹ فلم، ڈراموں کے ساتھ متعدد ویڈیوز میں ماڈلنگ کر چکی ہیں۔