تارکین وطن اپنے فنکاروں سے محبت کرتے ہیں،صائمہ جہاں

تارکین وطن اپنے فنکاروں سے محبت کرتے ہیں،صائمہ جہاں

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی جاتی ہوں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔بیرون ملک بسنے والے اپنے فنکاروں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے حکومت وقت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے کیونکہ خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے۔صائمہ جہاں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجرا کا اہتمام کرے۔

اور کلاسیکی موسیقی کی تربیت لینے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے پاکستانی میوزک کی تعلیم اور ترقی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے۔

مزید :

کلچر -