اسد عباس کانجی چینلز کی عید ریکاڈنگ میں پرفارم کرنے سے انکار

اسد عباس کانجی چینلز کی عید ریکاڈنگ میں پرفارم کرنے سے انکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)مشہور گلوکار اسد عباس نے نجی چینلز کی عید ریکاڈنگ میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا اسد عباس کا کہنا تھا تمام چینلز والے بغر معاوضہ کی پالیسی پر پرفارم کرواتے ہیں جو آج کے دور میں فنکار کے لیے بہت مشکل ہوگیا ہے فنکار نے اپنے فن کے معاوضے سے اپنا گزر بسر کرنا ہوتا ہے کیوں کے اصل فنکار اپنے فن کے علاوہ کچھ اور نہیں کرسکتا مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے آرگیناہزر سمیت سب پروگرام کرنے والے مفت میں پرفارم کروانے کے چکر میں رہتے ہیں جبکہ یہ خود اپنا حساب ہم فنکاروں کی وجہ سے پورا کر لیتے ہیں مزید اسد عباس کا کہنا تھا میری تمام گلوکاروں فن کاروں سے التجا ہے خدا راہ اپنے ساتھ ظلم نہ کریں اور بغر ماوضے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں کا خیال کریں۔

اور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر اپنے فن کی بہتری کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کریں جس سے فن کو فروغ اور فنکاروں کی خوشحالی کا دور شروع ہوسکے۔

مزید :

کلچر -