ہر رقص کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی،سدرہ نور
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورنے کہا ہے کہ ہر رقص کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت تھیٹر میں بھی نمبر ون کی دوڑ چل نکلی ہے مگر ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔ جو لڑکیاں رول کا گلہ کرتی ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف حسدکی آگ میں جلتی رہتی ہیں۔سدرہ نور کا کہنا تھا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کاخیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کروں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے کیونکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔