سی سی پی او اور ایس ایس پی ایڈمن سے اے ایس آئیز کے وفد کی ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک سے اے ایس آئیز کے وفد کی ملاقات، 2013 کے ٹی اے ایس آئیز بیج نے بروقت کنفرمیشن پر والے افسران کو پھول پیش کئے۔اے ایس آئیز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس میں ترقیوں کے عمل میں تیزی اور کنفرمیشن پر مشکور ہیں،ترقیوں اور کنفرمیشن کا عمل کافی عرصہ سے منجمد تھا۔ وفد نے افسران کو محنت، لگن، نیک نیتی اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی اہلکاروں کو جلد ازجلد کورسز مکمل کروانے کی ہدایت،اہلکار کورسز سمیت کسی بھی مسئلے، تحفظات کے حل کیلئے فوری رابطہ کریں اہلکاروں کے مسائل اور تحفظات کو فوری حل کیا جائے گا۔