ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کی زیرصدارت انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس

  ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کی زیرصدارت انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیرصدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن کا انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمد اجمل، سرکل افسران سمیت ایس ایچ اوزنے اجلاس میں شرکت کی ڈی آئی جی آپریشنز نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا کیپٹن(ر) محمد اجمل نے ڈی آئی جی آپریشنز کواقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن نے رواں سال کے دوران 90 گینگز اور 240 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اچھی کارکردگی پرایڈیشنل ایس ایچ او مسلم ٹاؤن سب انسپکٹراختر علی اور انچارج چوکی ریوارز گارڈن سب انسپکٹر نسیم خان کو تعریفی اسنادو نقدانعام دینے کا اعلان کیا انہوں نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شیراکوٹ محمد تنویر، ایس ایچ او نواں کوٹ احمد عثمان مجید اور ایس ایچ او سمن آبادفہیم امداد کوشوکاز نوٹس جبکہ ڈی ایس پی سمن آبادسے انسدادی کارروائیوں میں تساہل برتنے پر جواب طلبی کی۔ اشفاق خان نے اقبال ٹاؤن ڈویڑن کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اورکارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -