مبینہ پولیس مقابلہ مین ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کردی دونوں ڈاکوؤں نے دو روز قبل شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھینی تھی تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی پولیس کے ہلاک ڈاکو مسلح ساتھی سمیت واردات کے لیے آیا تھا جہاں ان کا سامنا پولیس سے ہو گیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا دونوں ڈاکوؤں نے دو روز قبل شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھینی تھی علاوہ ازیں مارے جانے والا ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا انہوں نے چند روز قبل دوران واردات شہری کو فائرنگ کر قتل کیا تھا ذرائع کے مطابق دو روز قبل واردات کے دوران پولیس نے مذکورہ ڈاکو کو واردات کے دوران پکڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جسے گزشتہ روز جعلی پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا۔