لاہور پولیس نے کرونا میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا، ذوالفقار حمید

لاہور پولیس نے کرونا میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا، ذوالفقار حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی، دس دنوں میں صرف ایک اہلکار کورونا پازیٹو ہوا، مجموعی طور لاہور پولیس کے کورونا وباء سے 431 اہلکار متاثر ہوئے، جن میں 386 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے، سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے صرف 40 اہلکار قرنطینہ ہیں، جبکہ فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر معمور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی، اس کے باوجود لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے، لاہور پولیس نے کورونا وباء میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا جس کا اعتراف نہ صرف شہریوں بلکہ یر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کیا، پولیس اہلکار سلیکٹو لاک ڈاؤن ایریز میں چاق وچوبند و الرٹ کھڑے ہیں، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہری کورونا وباء کے تدارک کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں، کورونا وباء کا خطرہ کم نہیں ہوا، ابھی احتیاط برتنا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -