ایس پی سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس کی کارکردگی رپورٹ

ایس پی سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس کی کارکردگی رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث227ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث13گینگز کے29ملزمان کے قبضہ سے 06لاکھ70ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے48 پسٹلز،01رائفل،02کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25ملزمان کے قبضہ سے12کلوگرام سے زائد چرس اور559 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران13 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 43 اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر56ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -