ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار کا مختلف تھانوں کا دورہ

ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار کا مختلف تھانوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار کا شہر کے مختلف تھانوں کے خفیہ دورے کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ برکی، تھانہ ہڈیارہ، ساؤتھ کینٹ اور تھانہ سرور روڈ کی انسپکشن کی ریکارڈ رجسٹرز، فرنٹ ڈیسک، حوالات کا جائزہ لیا۔ تھانوں کی حوالات میں موجود قیدیوں سے استفسار، سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی ڈسپلن نے دادرسی کیلئے آنے والے شہریوں سے پولیس اہلکاروں بارے گفتگو کی ایس ایس پی ڈسپلن نے تھانے میں تعینات نفری کو بھی سکیورٹی اور سفیٹی کے بارے بریفنگ دی۔ایس ایس پی ڈسپلن کی حوالات میں کورونا وباء کے تدارک کیلئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی۔ تھانے آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے۔ ایس ایچ اوز تھانے میں شہریوں کی دادرسی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں۔

مزید :

علاقائی -