صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

  

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے برہان کے گھر سے5 لاکھ45 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،باٹا پور میں ڈاکوؤں نے نواز کے گھر سے 4لاکھ70ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے عدیل کے گھر گھس کر 3لاکھ 35ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے کرامت کے گھر سے 2لاکھ10ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان،مغلپودہ میں ڈاکوؤں نے طاہر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا مستی گیٹ میں ڈاکوؤں نے نصراللہ سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مبشر سے35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رومان سے25ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ جوہر ٹاون اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور نصیر آباد رنگ محل اور داتا دربار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -