31سالہ مقتولہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں 31سالہ مقتولہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، چچا زاد ملزم اعظم گرفتار.تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی رہائشی مقتولہ نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی اور جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آ گیا اور رقم ہتھیانے کے لیے مقتولہ نائلہ کو دھوکے سے دیپالپورہ اْوکاڑہ لے جا کر چھریاں مار کر قتل کر کے نعش کو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہو گیا تھا مقتولہ نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں اغواء جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد سجاد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم اعظم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔