فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کیخلاف کارروائیاں جاری

  فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کیخلاف کارروائیاں جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کے خلاف کارروائی جاری تفصیلات کے مطابق سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا ہے 20 روز میں 01 لاکھ 12 ہزار 367 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 93 ہزار 283 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 09 ہزار 692 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کی گی ہیں جبکہ ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 2943 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 2839 وہیکلز کیخلاف کارروائی واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2506 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 1104 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،قانون شکنی کیصورت میں ایسے افراد کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائیگا۔ سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ٹریفک ترجمان کا کہنا ہے ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔

مزید :

علاقائی -