بھکاریوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

  بھکاریوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، ڈی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بالا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ابتک پیشہ وراورجرائم میں ملوث505 بھکاری گرفتار کئے گئے جبکہ ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 472 مقدمات بھی درج کئے گئے کینٹ ڈویڑن سے188،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 162 جبکہ سول لائنز سے61،سٹی ڈویژن سے28،اقبال ٹاؤن سے38 جبکہ صدر ڈویژن سے28 پیشہ ور بھکاری گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن ہو گا۔

مزید :

علاقائی -